کراچی میں میٹرک امتحانات کے لیے نیا گریڈنگ سسٹم نافذ کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
بورڈآف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی کا نیا گریڈنگ سسٹم جاری کردیا،رواں برس جماعت نہم کے سالانہ امتحانات سے نیاگریڈنگ سسٹم نافذ ہوگا،جماعت دہم کےلیےنیاگریڈنگ سسٹم سال2027 سے لاگو ہو گا،
میٹرک میں پاس ہونےکےلیےکم ازکم نمبر40فیصدمقرر کیے گئے۔
نئےگریڈنگ سسٹم کےتحت فیل کا تصور ختم، یوگریڈ متعارف کروادیا کردیا گیا،96 سے 100 فیصد نمبر لینے والوں کو A++ گریڈ دیا جائےگا،40 فیصد سےکم نمبرلینےوالےطلبہ U گریڈ کےحامل ہوں گے،کم از کم 40 فیصد نمبر حاصل کرنے والے طلبہ کامیاب تصور ہوں گے۔
اس کے علاوہ جی پی اے سسٹم عبوری طور پر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا،40 فیصد سے کم نمبر لینے والے طلبہ کو دوبارہ امتحان دینا ہوگا۔





















