گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کر دیا۔
کامران ٹیسوری نے سندھ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان کو آج خط لکھنے کا اعلان کردیا ۔ پریس کانفرنس میں کہا ریسکیو ٹیمیں اندر کیوں نہیں پہنچ سکیں؟ جن کو وہاں ہونا چاہئے تھا وہ نہیں تھے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ سیاست ہو رہی ہے کہ ملبہ کسی اور پر ڈال دیا جائے۔ سیاست نہ کریں ۔ یہ بتائیں جانی نقصان کس کے سر ہے؟ وزیراعلیٰ سندھ بھی دیکھیں ۔ کہیں آپ کو گمراہ تو نہیں کیا جارہا ؟ فیلڈ مارشل سے اپیل ہے کہ کراچی منتظر ہے۔ دیکھیں کس نے زیادتی کی ہے۔ گورنر سندھ نے جاں بحق افراد کے ورثا کو رہائشی پلاٹس دینے کا اعلان بھی کیا۔






















