بھارت میں ہونے والے آئندہ ہونے والے عام انتخابات کے پیش نظر مودی سرکار نے ایک بار پھر اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کردیے۔ مودی سرکار کے مسلسل فالس فلیگ آپریشنز کے جھوٹے دعوؤں کا بھی بھانڈا پھوٹنے لگا۔
تفصیلات کے مطابق مودی سرکار نے فالس فلیگ آپریشنز اور من گھڑت ان کاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی موت کو سیاسی ہتھیار بنا لیا۔۔اپنے جھوٹے ڈرامے میں مودی اور اس کے وزراء نے ہلاک ہونے والے بھارتی فوجیوں کی لاشوں اور ان کے گھر والوں کو بھی نہ بخشا۔
حال ہی میں بھارتی فوجی کیپٹن شبنم گپتا راجوری سیکٹر میں ایک انکاؤنٹر کے دوران ہلاک ہوا۔کیپٹن شبنم گپتا کی لاش آگرہ میں اس کے آبائی گھر پہنچنے پر مودی سرکار کے وزراء نے عجیب ڈرامہ رچایا۔وزراء نے کیپٹن شبنم گپتا کی غمگین ماں کو اپنی شہرت کے لیے تصاویر کھنچوانے پر مجبور کیا۔
کیپٹن شبنم گپتا کی ماں مودی کے کارکنان سے انہیں اکیلا چھوڑ دینے کا مطالبہ کرتی رہی۔ویڈیو میں اترپردیش کے وزیر یوگیندر اپادھیائے کیپٹن گپتا کی غمزدہ ماں کو چیک پکڑا کر ہمدردی کا ڈھونگ رچاتے نظر آرہے ہیں۔