کراچی میں ہیوی ٹریفک نے ایک اور جان لے لی۔
کورنگی بنگالی پاڑے کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 12 سال کے لڑکے کو کچل دیا۔ فرحان گھر سے باہر گلی میں کھیل رہا تھا۔
پولیس کے مطابق اہل محلہ نے فرار ہوتے ڈرائیور کو پکڑا،تشدد کیا، مشتعل افراد ٹینکر اور ڈرائیور کو بھی آگ لگانا چاہتے تھے، ڈرائیور کو فوری گرفتار کرکےتھانے منتقل کردیا گیا۔






















