کراچی کے علاقے لائنز ایریا جیکب لائن میں ایک گھر میں سلنڈر دھماکے کے باعث بچوں اور خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 3 بچیاں،دو بچے اور ایک خاتون جھلس کرزخمی ہوئے،ریسکیو حکام نے زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ میں منتقل کیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق تمام افراد معمولی زخمی ہوئے،جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے، حکام کے مطابق دھماکے کی وجہ جانچ کے بعد معلوم کی جائے گی۔
دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ پر گیس لیکج کے باعث دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔






















