بلوچستان کے علاقے سوئی میں علیحدگی پسند رہنما نور علی چاکرانی نے اپنے 100 سے زائد ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شمولیت اختیار کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ریاستِ پاکستان سے وفاداری کے عہد کے ساتھ منعقدہ پروقار تقریب میں معروف قبائلی رہنما میر آفتاب احمد بگٹی نے انہیں خوش آمدید کہا۔
تقریب کے دوران میر آفتاب احمد بگٹی نے کہا کہ پہاڑوں پر موجود دیگر افراد بھی ہتھیار چھوڑ کر واپس آئیں اور ڈیرہ بگٹی اور بلوچستان کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔






















