بھارت میں پائلٹس کو پروازوں کے درمیان دو روزہ وقفہ دینے کا فیصلہ ملک کے فضائی نظام پر بھاری پڑ گیا۔ نئے قوانین کے نفاذ کے بعد انڈیگو ایئرلائنز کی 500 سے زائد پروازیں منسوخ جبکہ سیکڑوں اندرونی پروازیں شدید تاخیر کا شکار ہیں۔
بھارت کی 60 فیصد اندرونی پروازیں انڈیگو چلاتی ہے، اسی وجہ سے مختلف بڑے ایئرپورٹس پر مسافروں کو طویل انتظار، ہجوم اور شیڈول کی مسلسل تبدیلیوں کا سامنا ہے۔
ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق 10 فروری سے قبل صورتحال پر قابو پانا ممکن نہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پائلٹ روٹیشن اور فلائٹ شیڈول کو نئے قوانین کے مطابق ترتیب دینے میں وقت درکار ہے۔





















