سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی ایف کی اہم تعیناتی کیلئے ترامیم کی گئیں، اب آرمی چیف کی ریٹارمنٹ کی عمر نہیں ہے، سی ڈی ایف کی مدت پانچ سال ہے، پانچ سال بعد بھی دوبارہ تعیناتی ہوسکتی ہے۔
مکمل پروگرام دیکھئے
تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ کا کہناتھا کہ 29نومبر کو گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ضرورت نہیں تھی، گزٹ نوٹیفکیشن تو پہلے سے ہوا تھا، بار کونسل کے نمائندے کو بار منتخب کرتی ہے، بار کونسل کا نمائندہ حکومت کا نمائندہ نہیں ہوتا، بار کونسل کے نمائندے الیکٹ ہو کر آتےہیں۔
سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ 26ا ور 27ویں ترامیم کی منظوری کیلئے ہتھکنڈے استعمال ہوئے، غیر منتخب حکومت نے ایسی ترامیم منظور کیں، انہوں نے اعلیٰ عدلیہ کو بھی سرکاری ادارہ بنا دیا ہے، جب یہ ترمیم ہوئی یہ سب طے تھا۔






















