کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں گارمنٹس فیکٹری میں لگنےوالی آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیاہے ، فائربریگیڈحکام نےآگ کوتیسرے درجے کی قراردے دیا ۔
تفصیلات کے مطابق فائربریگیڈ اور ریسکیوڈبل ون ڈبل ٹو کی 12 سے زائد گاڑیاں اسنارکل سمیت آگ بھجانے میں مصروف ہیں، مختلف حصوں کی دیواریں گرنے لگی،اطراف میں موجود لوگوں کو دور کیا جارہاہے ، اطراف کی فیکٹریوں میں موجود فائر ٹیموں کو بھی طلب کر لیا گیاہے ۔
چوکیدار نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ دو تین بچے چوری کرنے فیکٹری میں گھسے، بچوں نے پینٹ ، شرٹس اور کوٹ وغیرہ چوری کیے، بچے جاتے ہوئے فیکٹری میں آگ لگا گئے ، فائربریگیڈ آدھا گھنٹہ تاخیر سے پہنچی ۔






















