سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ 9مئی کیس میں بانی کو سزا ملے گی ، یہ دیوار پر لکھا ہوا ہے، 9مئی کے لوگ ابھی تک چھپے ہوئے ہیں ، جنرل فیض کو کم از کم 14سال قید ہونی چاہیے، ، سی ڈی ایف کا بزنس آف روٹین کے مطابق نوٹیفکیشن ہو گا، رولز آف دی بزنس کی وجہ سے نوٹیفکیشن میں تاخیر ہوئی ہے ، سیاست کو سیاست کے ساتھ چلنا ہے۔
مکمل پروگرام دیکھئے:
سینیٹر فیصل واوڈا نے سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بانی سے بہنوں کی ملاقات میں اہم کردار ادا کیا، میں نے فرح گوگی اور دیگر کی کرپشن کوبے نقاب کرنے کا کہا، آئین و قانون کہتا ہے کہ آپ اہل خانہ اور وکیل سے مل سکتے ہیں ، میں نے ہر ممکن کوشش کی کی سیاست کا جواب سیاست سے ہو، یہ گالم گلوچ کریں پھر دیکھیں کیا ہوتا ہے ان کے ساتھ ، ہم چاہتے تھے کہ ریڈ لائن فوج کی عزت کرنا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بانی نے پارٹی کو سیکھایااور ہم سب نے سیکھا ، ایک بڑے کاز کیلئے ایک قدم پیچھے اور ایک قدم آگے بڑھا جاتا ہے ، عالمی سطح پر آپ نے کیا ہیڈ لائنز بنائیں آپ جانتے ہیں ؟بہنیں جب آئیں تو پہلے پروپگنڈا کیا کہ انکی صحت ٹھیک نہیں ، ملاقات کے بعد یہ باتیں بہنیں حذف کر سکتی تھیں ، اکبر بابر جیسے لوگ باہر بھاگے ہوئے ہیں ، اب معاملات اس سے بڑھ گئے ہیں ، 9مئی ہوگیا ، جب تک ہمارے ساتھ پارٹی کے ساتھ تھے بانی کو فائدہ ہو رہا تھا، 9مئی کیس میں بانی کو سزا ملے گی ، یہ دیوار پر لکھا ہوا ہے ، میں نے بانی کو کہا تھا کہ آپکے لوگ آپ پر گولی چلائیں گے ۔
ان کا کہناتھا کہ 9مئی کے لوگ ابھی تک چھپے ہوئے ہیں ، جنرل فیض کو کم از کم 14سال قید ہونی چاہیے ، جنرل فیض آسمان سے نہیں اترا ہوا اگر سزائے موت نہیں تو قید ہوگی ۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ کل سہیل آفریدی کی ملاقات بانی سے نہیں ہوگی ، سی ڈی ایف کا بزنس آف روٹین کے مطابق نوٹیفکیشن ہو گا، رولز آف دی بزنس کی وجہ سے نوٹیفکیشن میں تاخیر ہوئی ہے ، سیاست کو سیاست کے ساتھ چلنا ہے، سی ڈی ایف نوٹیفکیشن میں کوئی ایشیو نہیں ، جلد جاری ہو جائے گا، عدلیہ میں ترامیم کے بعد جو مسائل انکی رہائش کے تھے وہ سامنے آئے ، عدلیہ ججز کے گھروں کا مسئلہ جلد حل ہو جائے گا، 28ویں ترمیم آئے گی تو پھر 29ویں آجائے گی ، جو مسائل رہ گئے ہیں انکو حل کرنے کیلئے ترامیم آتی رہیں گی ۔






















