کرغزستان کے صدر صادر جباروف دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، صدر مملکت اور وزیراعظم نے نورخان ایئربیس پر معزز مہمان کا استقبال کیا۔ کرغز صدر کی صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں شیڈول ۔ دو طرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
کرغزستان کے صدر اسلام آباد پہنچے تو صدرمملکت اور وزیراعظم نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا ۔۔ معززمہمان کو اکیس توپوں کی سلامی دی گئی ، بچوں نے پھول پیش کیے ۔ وزرا اور اعلیٰ سطح کا کاروباری وفد بھی کرغزستان کے صدرکے ساتھ ہے ۔ کرغز صدر اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقاتیں کریں گے۔ خطے کی صورتحال اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوگا ۔ کرغزستان کے صدر پاکستان کرغزستان بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔۔ معزز مہمان کو وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے عشائیہ بھی دیا جائے گا۔ کرغزستان کے صدر صادر جباروف وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ہیں۔






















