وزیراعظم کی منظوری سے بلال بن ثاقب کو پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا, نیا عہدہ وزیرِ مملکت کے برابر ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بلال بن ثاقب کابطور سی ای او کرپٹو کونسل استعفیٰ منظور کرتے ہوئے انہیں پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کا چیئرمین مقرر کردیا ہے۔ بلال بن ثاقب کو یہ عہدہ تین سال کے لیے وزیرِ مملکت کے مساوی حیثیت کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ چیئرمین شپ رضاکارانہ بنیادوں پر ہوگی۔
بلال بن ثاقب اس سے قبل بلاک چین اور کرپٹو کرنسی کے حوالے سے معاون خصوصی کے طور پر کام کر رہے تھے اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔
پی وی اے آر اے ایک خود مختار وفاقی ادارہ ہے جس کے بورڈ میں اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور ایف بی آر کے سربراہان شامل ہیں۔ اتھارٹی کا مقصد غیر قانونی مالی سرگرمیوں کی روک تھام، صارفین کا تحفظ، فِن ٹیک، ترسیلات اور ٹوکنائزڈ اثاثوں میں جدت اور مواقع پیدا کرنا ہے۔






















