پنجاب میں ٹریفک جرمانوں میں اضافے کیخلاف ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پیہہ جام کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی نے 8 دسمبر سے پنجاب میں پیہہ جام ہڑتال کی کال دیدی،متحدہ ایکشن کمیٹی نے 25 نکاتی ایجنڈا حکومت کے سامنے رکھ دیا۔
ٹرانسپوٹرز کا کہنا ہےکہ ہائی ویزاورجی ٹی روڈ پر غیرضروری ٹول پلازے ختم کیےجائیں،ٹریفک جرمانوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے،ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹارگٹڈ چالان بند کیےجائیں،مطالبات پورے نہ ہونے پر آٹھ دسمبر سے گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنےکا اعلان کردیا۔






















