پاکستان میں ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔
چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اعلان کیا گیا کہ ملک بھر میں ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ یکم ربیع الاول منگل 26 اگست کو ہوگی اور 12 ربیع الاول 6 ستمبر بروز ہفتہ کو ہوگی۔






















