پاکستان نے بھارتی مندوب کے گمراہ کن اور بے بنیاد الزامات مسترد کر دیے۔
پاکستان نےسلامتی کونسل میں جواب دیا کہ بھارت کےریمارکس حقیقت سے توجہ ہٹانےکی کوشش ہیں، بھارت کا ریکارڈ انسانی حقوق اورعالمی قانون کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھرا ہوا ہے،مقبوضہ کشمیر میں مظالم،اقلیتوں اور نچلی ذات کےہندوؤں پرمنظم جبر و امتیاز کا سلسلہ جاری ہے،1971 کا حوالہ تاریخ کومسخ کرنےکی کوشش،بھارت نےخودچارٹرکی خلاف ورزی کی،آرایس ایس حکومت نےمسلمانوں،عیسائیوں اوردلتوں پر دہشت مسلط کر رکھی ہے۔
بھارت میں مسلمانوں کےقتل عام،گھروں پرحملے اور زبردستی مذہب کی تبدیلی کی جارہی ہے،پاکستان ہندوتوا کے پجاری مسلمانوں کی نسل کُشی کے کھلے عام مطالبات کرتےہیں،بابری مسجد سمیت سینکڑوں مساجد مسمار،مسلمانوں کے ثقافتی ورثےکومٹانےکی کوشش کی گئی،بھارت میں ریپ اورجنسی تشدد کی وبا،دہلی گینگ ریپ جیسے واقعات عالمی ضمیر کے لیے دھچکا ہیں۔
بھارت میں جنسی جرائم کثرت سے اوراستثنا کے ساتھ رونما ہوتے ہیں،حق خودارادیت کے دفاع میں کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے رہیں گے،بھارت مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات واپس لے،مظالم بند کرے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مکمل عملدرآمد کیا جائے





















