اسلام آباد ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن کے طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس کے بعد پرواز منسوخ کر دی گئی۔
اسلام آباد سے کراچی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز پی اے 207 کے ساتھ ٹیکسی کے دوران پرندہ ٹکرا گیا۔
کپتان نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی جس پر تمام مسافروں کو واپس لاؤنج منتقل کر دیا گیا۔
انتظامیہ نے طیارے کو گراؤنڈ کر کے پرواز منسوخ کر دی۔
دوسری جانب واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں مسافر چیخ و پکار کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
نجی ایئرلائن انتظامیہ کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آ سکا۔






















