چلاس حادثہ کا شکار ہونے والے خاندان کے سربراہ محمد اسلام زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چھبیس روز بعد جاں بحق ہوگئے۔
بیٹا سعد اسلام کے مطابق سانحہ چلاس حادثے میں زخمی چوہدری سلام 26 دن بعد دم توڑ گئے،حادثے میں عبدالسلام کی ٹانگ ٹوٹی تھی جس کا علاج ان کے اپنے اسپتال میں جاری تھا ۔ شوگر کی وجہ سے ٹانگ کاٹ دی گئی تھی ۔
ٹانگ کاٹنے کے بعد طبیعت سنبھل نہ سکی اور دم توڑ گئے محمد اسلام کا نماز جنازہ پانچ بجے شاہدہ اسلام میڈیکل کالج کے گراؤنڈ میں ادا کیا جائے گا






















