میانوالی میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پرفائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 فرار ہوگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں سے رائفلیں، دستی بم اوربارودی موادبرآمد کرلیا گیا، دہشت گرد پولیس اور دیگراداروں پر حملے کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے، فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔






















