پھول نگر میں مدرسے کے ایک طالبعلم پر قاری کے مبینہ تشدد کا واقعہ سامنے آ گیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خان نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم قاری عدنان کو گرفتار کروا دیا۔
ویڈیو میں دیکھا گیا کہ قاری بچے پر ڈنڈے سے وحشیانہ تشدد کر رہا ہے جبکہ تشدد کے باعث بچے کے جسم پر گہرے نشانات واضح طور پر موجود ہیں۔
بچے کے والدین کے مطابق قاری نے بچے کو سبق یاد نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا۔
واقعے کے بعد متاثرہ بچے کے والد نے پولیس اسٹیشن میں باقاعدہ درخواست جمع کروائی تھی جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔





















