گوجرخان ٹی ایچ کیو میں خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ گرفتار ملزم کی شناخت عقیل عباس کے نام سے ہوئی،ملزم ٹریننگ ونگ ہیڈ کواٹر لاہور میں تعینات ہے۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کے موبائل سے 300 سے زائد ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئی ہیں،ملزم کے خلاف گوجرخان پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔






















