لاہور میں ہونے والی بارش کے باعث بجلی کا ترسیلی نظام متاثر،95 فیڈرز ٹرپ کرگئے۔
لاہورمیں صبح سےہونے والی موسلادھاربارش سے بجلی کا ترسیلی نظام بری طرح متاثر ہوگیا ہے،لیسکو کے پچانوے سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔
اچھرہ،سمن آباد،رحمان پورہ،مسلم ٹاون،گارڈن ٹاون فیڈر ٹرپ کرگئے،کیولری گراونڈ،ہربنس پورہ،تاجپورہ، باغبانپورہ کے فیڈر ٹرپ کرگئے،بجلی کی بندش کےباعث شہریوں کومشکلات کا سامنا ہے۔
لیسکو انتظامیہ نےدعویٰ کیا ہےکہ بجلی بحالی کاکام جاری ہے،متاثرہ علاقوں میں بجلی جلد بحال کردی جائے گی۔






















