سینیٹ انتخابات کے بعد ایوان بالا کی نئی پارٹی پوزیشن سامنے آگئی ہے۔
96 رکنی ایوان میں دو تہائی اکثریت کے لیے 64 ارکان کی حمایت درکار ہے اور حکومتی اتحاد کے پاس فی الحال 60 ارکان کی حمایت ہے جبکہ اپوزیشن کو 35 ارکان کی حمایت حاصل ہے۔
جے یو آئی (ف) کی حمایت کے بغیر حکومتی اتحاد دو تہائی اکثریت حاصل نہیں کر سکتا۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) 26 ارکان کے ساتھ سینیٹ کی سب سے بڑی جماعت بن گئی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 22 سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
ثانیہ نشتر کی خالی ہونے والی نشست بھی پی ٹی آئی کو ملنے کی توقع ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 20، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے 3، اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے 4 ارکان ہیں۔
نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کا ایک ایک رکن ہے۔
حکومتی اتحاد کو ایوان بالا میں 5 آزاد امیدواروں کی حمایت بھی حاصل ہے۔
دوسری جانب، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 7 اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے 3 ارکان ہیں۔
سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت المسلمین کے پاس ایک ایک نشست ہے جبکہ اپوزیشن کو ایک آزاد رکن کی حمایت بھی حاصل ہے۔






















