لاہور سے کراچی آنے والے مسافر کو جدہ لے جانے کے واقعہ پر سندھ ہائیکورٹ نے مسافر کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔
مسافر ملک شاہ زین نےدرخواست میں سول ایوی ایشن اور نجی ائیر لائن کو فریق بنایا ہے،شہری نے موقف اختیارکیا کہ معاملہ ملکی سلامتی کا ہے،اس معاملے پر جے آئی ٹی بنائی جائے۔
درخواست گزار کےمطابق ایک شخص بغیر ٹکٹ، بغیر پاسپورٹ اور دیگر کاغذات کے بیرون ملک کیسے چلا گیا؟ یہ نجی ائیر لائن کی مجرمانہ غلفت ہے،ایئر لائن انتظامیہ نے ہراساں بھی کیا،استدعاہےکہ تحقیقات مکمل ہونے تک نجی ایئر لائن کا لائسنس معطل کیا جائے۔





















