لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈیپارٹمنٹ کے تربیتی مرکز میں ایک شدید دھماکہ ہوا جس میں کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح 7:30 بجے سے پہلےشیرف کا اسپیشل انفورسمنٹ بیورو اور بم اسکواڈ تعینات ہوتا ہے۔بم اسکواڈ کچھ دھماکہ خیز مواد منتقل کر رہا تھا کہ اچانک دھماکہ ہو گیا۔
رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس پولیس کا بم اسکواڈ بھی موقع پر پہنچا اور مزید بارودی مواد کو محفوظ بنانے کے لیے کارروائی کررہا ہے۔علاقے کو فوری طور پر خالی کروا لیا گیا اور دھماکے کے مقام کو بڑی ترپال سے ڈھانپ دیا گیا۔
دھماکے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 25 گز دور کھڑی ایک پولیس گاڑی کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔حکام واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔






















