لاہور کی سڑکوں پر پیر سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر مکمل پابندی ہوگی۔ سی ٹی او نے بغیر نمبر پلیٹ اور ہیلمٹ بائیک سوار پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کی ہدایت کردی، کارروائی نہ کرنیوالے وارڈن کی ایک سال کی سروس ضبط کرلی جائے گی۔
لاہور میں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواری پر پابندی عائد کردی گئی، چیف ٹریفک آفیسر نے مکمل عملدرآمد کیلئے 2 روز کی مہلت دیدی۔
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ کارروائی نہ کرنے والے وارڈن کی ایک سال کی نوکری ضبط ہوگی، بغیر نمبر پلیٹ، ہیلمٹ پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی گئی جبکہ مقدمہ بھی درج ہوگا۔
اطہر وحید کا کہنا ہے کہ پولیس لائنز میں اہلکاروں کو نمبر پلیٹ، ہیلمٹ پابندی سے متعلق آگاہ کردیا گیا، پیر سے شہر میں موٹر سائیکل سوار بغیر ہیلمٹ نظر نہ آئیں۔






















