ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 66 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
اوسی اے سی کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ملک میں 0.40 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 66 فیصد کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1.19 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعداد وشمار کے مطابق اکتوبرمیں ملک میں 0.05 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی جو گزشتہ سال اکتوبرکے مقابلہ میں 74 فیصدکم ہے، گزشتہ سال اکتوبرمیں ملک میں 0.20 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں پی ایس اوکے 0.09 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 88 فیصدکم ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پی ایس اوکے 0.76 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔ اسی طرح جاری مالی سال کے پہلے چارماہ میں اٹک پیٹرولئیم کے 0.11 ملین ٹن اورشیل کے 0.13 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈ کی گئی ہے۔