فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) نے پہلگام واقعے پر جاری کردہ بیان میں پاکستان کو شامل نہ کرکے بھارت کے جھوٹے پراپیگنڈے کو سخت دھچکا دیاہے اور نئی دہلی کا پاکستان مخالف بیانیہ ناکام ہو گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر ڈالنے کی مسلسل کوشش ناکام ہو گئی ہے ، FATF کے بیان میں پاکستان کا ذکر ہی نہیں کیا گیا ، ایکشن ٹاسک فورس کی جانب سے بھارت کو دہشتگردی کا مظلوم یا متاثرہ تسلیم نہ کرنا مودی سرکار کے لیے سفارتی سطح پر ایک تلخ شکست ہے، جو خود کو جان بوجھ کر مظلوم ظاہر کرنے کی آخری کوششوں میں مصروف ہے۔ بھارت کا جھوٹ عالمی سطح پر نہ چل سکا۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی آئندہ رپورٹ جس میں ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی پر بات ہوگی، جو كے بھارت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ پاکستان، کینیڈا اور امریکہ میں دہشتگردی کو اسپانسر کرنے والے بھارتی نیٹ ورک— RAW اور NIA کے ذریعے کروڑوں کی فنڈنگ جلد بے نقاب ہونے والی ہے۔
پاکستان نے سخت کارروائی کی: 4,000 دہشتگردوں کو جیل بھیجا گیا، 12 کروڑ ڈالر سے زائد کے اثاثے ضبط کیے گئے۔ دوسری طرف بھارت ان راجوری حملہ آوروں کو اعزازات دے رہا ہے جنہوں نے معصوموں کا خون بہایا۔
بھارت کی جانب سے پاکستان کو پہلگام حملے میں ملوث کرنے کی سازش اس وقت ناکام ہوئی جب FATF کے مذمتی بیان میں پاکستان کا نام تک نہیں لیا گیا یہ نئی دہلی کے زہریلے پراپیگنڈے پر ایک عالمی سطح کی ذلت آمیز چوٹ ہے۔






















