کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
زلزله پیما مرکز زلزلے کے جھٹکے آج صبح پونے 7 بجے قریب محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز جنوب مغرب کورنگی تھا، زلزله پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت تین اعشاریہ دو محسوس کی گئی۔
کراچی میں گزشتہ روز بھی 4 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جبکہ دو دن کے دوران مجموعی طور پر 11 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
یکے بعد دیگرے زلزلے کے جھٹکوں سےلانڈھی میں خوف وہراس ہے، زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہری ایک بار پھر گھروں سے باہرنکل آئے، متعدد گھروں کی دیواروں پر دراڑیں پڑگئیں، خواتین، بزرگ اور بچے پارکوں میں موجود ہیں۔ علاقے کی مساجد سے اذانیں دی جانے لگیں۔
دوسری جانب کراچی میں زلزلوں پر چیف میٹرولوجسٹ امیر حیدر لغاری کا کہنا ہے کہ لانڈھی میں فالٹ لائن ایکٹوہوئی ہے جو خطرناک نہیں۔ شہر میں آئندہ ایک ہفتے تک زلزلہ محسوس کیا جاسکتا ہے۔





















