کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال کو چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔
گریڈ 20 کے افسر کیپٹن (ر) ظفر اقبال ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے عہدے پر تعینات ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے انہیں نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے چیئرمین کا اضافی چارج بھی دے دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ تعیناتی اتھارٹی ایکٹ 2020ء کے سیکشن دس کے ذیلی سیکشن 6 کے تحت کی گئی ہے۔
کیپٹن (ر) ظفر 3 ماہ یا نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے باقاعدہ چیئرمین کی تقرری تک فرائض نبھاتے رہیں گے۔
کیپٹن (ر) ظفر اقبال کوچیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اضافی چارج مل گیا
وزیراعظم کی منظوری سے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا






















