پاکستانی دواسازی صنعت کی عالمی منڈی میں رسائی،جامشورو سے کینیا تک سینٹرم کی پہلی کامیاب ترسیل کردی گئی۔
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ترجیحی شعبوں کی ترقی کے لیے اہم اقدامات، پاکستانی دواسازی صنعت کو اہم کامیابی مل گئی،نجی کمپنی "ہیلیون پاکستان" کی جانب سے ملٹی وٹامن "سینٹرم" کی کامیاب برآمد کا معاشی استحکام میں اہم کردار ہے۔
پاکستانی دواسازی کی صنعت کی اہم کامیابی، ملک میں غیر ملکی زرمبادلہ کے اضافے کی نئی راہ ہموار ہوگئی،جامشورو میں تیار شدہ سینٹرم اب عالمی سطح پر دستیاب، نجی کمپنی کا ایس آئی ایف سی کو خراج تحسین پیش کیا۔
گزشتہ ماہ، "سٹی فارما لمیٹڈ" کی جانب سے پہلی بار مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے خطے میں پانچ لاکھ ساٹھ ہزار یورو مالیت کی کامیاب برآمد ہوئی۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے برآمدی عمل تیز، پاکستانی کمپنیوں کے لیے مزید تجارتی مواقع فراہم کرنے کا عزم ہے۔