وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے 2 ماہ کے دوران 458 انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کی گئی کارروائیوں کی 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق 2 ماہ میں 458 انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس کو گرفتار کیا گیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کے 8 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یونان کشتی حادثہ 2023 کے 19 اور حادثہ 2024 میں ملوث 18 انسانی اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔
رواں سال کے مراکش کشتی حادثے میں ملوث 10 ایجنٹس بھی گرفتار کئے گئے۔
ایف آئی اے نے ملزمان کی 66 کروڑ سے زائد مالیت کی جائیدادیں ضبط کیں اور انسانی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے 7 کروڑ 35 لاکھ کے بینک اکاؤنٹس بھی منجمد ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق انٹرپول کے ذریعے ملزمان کی گرفتاری کے لئے 26 ریڈ نوٹسز جاری کیے گئے۔