پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، بھارتی روپے کی قدر بھی گرگئی، بنگلہ دیشی ٹکا پرانی قیمت پر برقرار رہا۔
عرب میڈیا کے مطابق پاکستانی روپے کے مقابلے میں یو اے ای درہم کی قیمت میں 22 پیسے اضافہ ہوگیا، جس کے بعد اماراتی درہم 776.02 روپے پر آگیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک ہزار پاکستانی روپے میں اب 13.15 درہم ملیں گے۔
بھارتی کرنسی کے مقابلے میں بھی یو اے ای درہم کی قدر 2 پیسے بڑھ گئی، جس کے بعد اس کے نرخ 22.56 روپے پر آگئے جبکہ بنگلہ دیشی کرنسی میں درہم 29.95 ٹکے پر برقرار ہے۔
واضح رہے کہ انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج 45 پیسے اضافہ ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔