پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے، فی تولہ نرخ مزید 2600 روپے کمی ہوگئی۔
پاکستان میں سونے کی قیمت میں تقریباً 8 روز کے دوران 29 ہزار 600 روپے کی کمی ہوگئی۔
پاکستان میں گزشتہ ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 27 ہزار روپے فی تولہ کی کمی واقع ہوئی۔
صراف ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید 2600 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 9 ہزار 400 روپے کی سطح پر آگیا۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 2290 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نرخ ایک لاکھ 79 ہزار 527 روپے ہوگئی۔