ہر سال کی طرح اس سال بھی آزاد کشمیر کے نوجوان یوم یکجہتی کشمیر منانے کےلیے پر عزم ہیں۔
مقبوضہ کشمیر سے یکجہتی کے لیے آزاد کشمیر کے طلباء نے کہا کہ کشمیر کے ساتھ ہمارا خون کا رشتہ ہے اسلئے 5 فروری کا دن آزاد کشمیر سے یکجہتی کے لیے منسوب کر دیا گیا ہے۔
کشمیری طلباء نے کہا کہ بھارت کے زیر عتاب معصوم اور نہتے کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے 5 فروری کا دن منایا جاتا ہے، ہم مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے ناجائز قبضے کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں۔
طلباء کا کہنا تھا کہ ہم اپنے آخری خون کے قطرے تک اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم پوری دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دنیا کے ہر خطے میں بسنے والے کشمیری مقبوضہ جموں و کشمیر کے نہتے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لیے اس دن باہر نکلے۔