ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کے انسداد منشیات آپریشن جاری ہیں، ستمبر 2023ء سے اب تک ملک بھر سے 1077.7 میٹرک ٹن منشیات ضبط کرکے 2 ہزار 565 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے حکومتی اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں، ستمبر 2023ء سے اب تک ملک بھر سے 1077.7 میٹرک ٹن منشیات ضبط کی گئی جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2565 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق ستمبر 2023 سے اب تک ملک بھر سے 5.392 میٹرک ٹن ہیروئن جبکہ 69.6 میٹرک ٹن حشیش ضبط کی گئی، 5.459 میٹرک ٹن میتھ، 141.300 کلو افیون اور 164.534میٹرک ٹن دیگر منشیات ضبط کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران ملک بھر سے 3005.7 کلو منشیات ضبط جبکہ 67 منشیات فروش گرفتار کئے گئے، 2680.9 کلو ہیروئن، 2680.9 کلو حشیش جبکہ 39.722 کلو میتھ ضبط کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 50.75 کلو افیون اور 113.86 کلو دیگر منشیات بھی قبضے میں لی گئی۔