وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔ ملک کی مجموعی معاشی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
اجلاس میں رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی۔ نارکوٹکس ڈویژن کووزارت داخلہ میں ضم کرنےکی منظوری دی جائےگی۔ ایوی ایشن ڈویژن کووزارت دفاع میں ضم کرنےکی سمری بھی پیش کی جائےگی۔
قومی کمیشن برائے اقلیت ایکٹ 2024 بھی منظوری کیلئے پیش کیاجائے گا ۔ پیپرا رول میں ترامیم بھی وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
اجلاس میں سی سی ایل سی کے فیصلوں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی اوراقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائےگی۔ حکومتی اخراجات میں کمی کے اقدامات پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔






















