کُرم میں قیام امن کےلیے آج سے لوئر کُرم میں بنکرز کی مسماری کا کام شروع کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں بالش خیل اور خارکلی میں مورچے ختم کیے جائیں گے۔ انتظامیہ نے احکامات جاری کردئیے۔
اقدامات ایپکس کمیٹی اور امن جرگے میں کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں کیے جارہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ اداروں کو عملہ اور مشینری فراہم کرنے کے ہدایات بھی جاری کردی ۔ علاقے کو اسلحے سے بھی پاک کیا جائے گا۔
قبل ازیں اپرکُرم کے علاقوں میں اشیائے خورونوش اور ادویات پہنچا دی گئیں۔ غوزگڑھی، بوشہرہ اورتری منگل میں 7 ٹرکوں پر سامان پہنچایا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق خوراک اورادویات کی ترسیل کاعمل جاری رکھا جائے گا، کمشنر کوہاٹ کا کہنا ہے آج مزید علاقوں کو سامان بھیجا جائےگا۔
دوسری جانب مندوری میں دھرنا جاری ہے۔ شرکا نے کہا مطالبات کے حل تک دھرناجاری رہے گا۔ مرکزی شاہراہ آمد ورفت کے لیے مکمل بند ہے۔






















