کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے،جہاں اسٹاک مارکیٹ نےنئی تاریخ رقم کردی ہے۔
کاروباری ہفتے کےآخری روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کارجحان دیکھا جارہا ہے،اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار99ہزارپوائنٹس کاسنگ میل عبورکرگئی،ہنڈریڈ انڈیکس2057پوائنٹس بڑھکر 99385پوائنٹس کی ریکارڈسطح پرجاپہنچا۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کاکہنا ہےکہ فکس انکم سےپیسہ نکل کربازارحصص میں آرہاہے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی دوسری بہترین کارکردگی والی مارکیٹ بن گئی،پاکستان اسٹاک ایکسچنج 56فیصد ریٹرن کے ساتھ دنیا میں سرفہرست ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 97 ہزار 328 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔