پنجاب میں دیہاتی خواتین کو آئی ٹی ٹریننگ دینے کے منظوری کے لئے پی سی ون تیار کرلیا گیا۔ پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈز نے پی اینڈ ڈی بورڈ کو دیہاتی خواتین کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کے منصوبے کی دستاویزات ارسال کردی گئی۔
پی اینڈ ڈی بورڈ پنجاب کو منصوبہ منظورکرتے ہوئے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی گئی ہے، پنجاب حکومت منصوبے کے تحت پنجاب بھر کے دیہاتوں میں خواتین کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کرے گی۔
ایک ارب روہے لاگت کا دیہاتی خواتین کو آئی ٹی ٹریننگ فراہم کرنے کا منصوبہ جون 2026 میں مکمل ہوگا، ڈیجیٹل اکانومی کے تحت دیہاتی خواتین کو مالی طور پر خود انحصاری دی جائے گی۔
دیہاتی خواتین اپنی دیہی مصنوعات کی ای کامرس کے ذریعے مارکیٹنگ کر سکیں گی رواں برس ای کامرس کی بین الاقوامی منڈی میں پاکستان کی آمدن کا تخمینہ گیارہ اشاریہ سات ارب امریکی ڈالرز لگایا گیا ہے۔ آئندہ پانچ برسوں میں 2029 تک پاکستان کی بین الاقوامی منڈی میں آمدن میں نو اشاریہ 49 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
دیہاتی خواتین کو چھ ماہ انگریزی زبان سکھائی جائے گی، اٹھارہ ماہ کمپیوٹر کی تربیت فراہم کی جائے گی۔ دیہاتی خواتین کو اٹھارہ ماہ مائیکرو سافٹ آفس، ای لانسنگ پلیٹ فارمز پر اشتراک کی تربیت فراہم کی جائے گی مارکیٹنگ کیلئے ویڈیو، تصاویر کا مواد بنانے، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس اور مالی خواندگی کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔