پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عدلیہ کی حفاظت صرف ہماری جنگ نہیں ہے اس میں سب شامل ہیں آزاد عدلیہ اس ملک کے مستقبل کی ضمانت ہے،حکمران طبقے کیلئے ایک کھیل رچایا جا رہا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا ہے کہ عدلیہ کے تحفظ کیلئے پورے پاکستان بالخصوص وکلا کو بھی کھڑا ہونا چاہیئے، آزاد عدلیہ اس ملک کے مستقبل کی ضمانت ہے،حکمران طبقے کیلئے ایک کھیل رچایا جا رہا ہےیہ آئینی ترمیم نہیں ، بلکہ میں اسے شیطانی ترمیم کہوں گا،لوگوں کو اٹھایاجا رہا ہے تاکہ وہ اس ترمیم کیلئے ووٹ دیں۔
پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ آزاد عدلیہ صرف پی ٹی آئی نہیں پورے پاکستان کا معاملہ ہےکل ہمارا احتجاج ہوگا، عدلیہ کی حفاظت کیلئے وکلا کو کھڑا ہونا چاہیے۔
ترجمان تحریک انصاف شیخ وقاص کا کہنا ہے کہ آئینی ترامیم کا مقصد بانی تحریک انصاف کا ملٹری ٹرائل کرنا ہے،ترامیم کا مقصد پی ٹی آئی پر پابندی لگانا ہے، صرف 16 سیٹیں جیتنے والوں کے پاس کسی ترمیم کا حق نہیں،پی ٹی آئی اس آئینی ترمیم کے سامنے آخری دیوار بنے گی۔
تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور تمام ممبران فوری مستعفیٰ ہوں، مولانا فضل الرحمان نے اپنا کندھا کسی غیر آئینی کام کیلئے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔