پشتون روایات اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیےکوئٹہ کے نوری نصیر خان کلچر کمپلیکس میں 23 ستمبر کو پشتون کلچر ڈے بھرپور جوش و خروش سے منایا گیا ۔
اس حوالے سے سیمینار اور ثقافتی پروگرام منعقد کئے گئے جن کی میزبانی عبداللہ اچکزئی اور امان اللہ نثار نے کی،موقع کی مناسبت سے روایتی ملبوسات، زیورات اور کھانوں کے سٹال بھی لگائے گئے
اس ایونٹ میں 2 ہزار سے زائد طلباء اور عوام نے شرکت کی اور مختلف سیمنارز اور ثقافتی پروگراموں سے خوب لطف اندوز ہوئے،نواب زادہ زرین مگسی، پارلیمانی سیکرٹری برائے ثقافت و سیاحت اور نور محمد جوگیزئی، سیکرٹری ثقافت اس ایونٹ کے مہمان خصوصی تھے
کلچر ڈے تقریبات میں اعجاز آفاق، زینت جہاں، نورک شوکی سمیت دیگر گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگا کر پروگرام کو چار چاند لگائے
مزاحیہ اداکار حبیب پانیزئی اور انکی ٹیم سمیت روزی خان نے اپنی اداکاری سے عوام کے چہروں پر خوشی کے رنگ بکھیرے
پشتون کلچر ڈے کی منفرد ثقافت، روایات اور تہذیب و تمدن علاقے میں بسنے والے لوگوں کی پہچان ہے
یہ دن منانے کا مقصد ان تمام روایات، ثقافت اور منفرد طرز زندگی کو بہتر طور پر سمجھنے اور اسے زندہ رکھنے کی کوشش ہے
نوجوانوں نے ڈھول کی تھاپ پر روایتی رقص کر کے سماں باندھا ،یہ ثقافتی دن ہمیں پشتون قوم کی شاندار تاریخ، بہادری اور ثابت قدمی کی یاد دلاتا ہے۔