ریکو ڈک منصوبہ چاغی ضلع بلوچستان میں ایک اہم ترقیاتی منصوبہ ہےریکوڈک چاغی پہاڑی سلسلے کے متعدد آتش فشاں مراکز میں سے ایک ہے اور ٹیتھیان میگمیٹک آرک کا حصہ ہے
ریکو ڈک میں دنیا کے سب سے بڑے تانبے اور سونے کے ذخائرہیں،ریکوڈک منصوبہ میں نصف صدی سے زائد عرصے تک سالانہ 2لاکھ ٹن تانبا اور 2.5لاکھ اونس سونا پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
حال ہی میں سعودی عرب نے بھی ریکو ڈک کان کنی کے منصوبے میں 15 فیصد سرمایہ کاری کی پیشکش کی ہے،ریکو ڈک پاکستان کی معیشت میں 2028 سے اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیارہوگا۔
ریکوڈک منصوبے کی تنظیمِ نو کا عمل دسمبر 2022 میں مکمل ہو چکا ہے، جو اسے بین الاقوامی معیار کا طویل المدتی منصوبہ بنانے کی طرف پہلا قدم ہے۔
منصوبے کی تنظیمِ نو کےعمل سے نہ صرف بیرک کے تانبہ نکالنے کے پورٹ فولیو میں اہم اضافہ ہوگا بلکہ آنے والی نسلیں بھی اس سے مستفید ہونگی
بیرک گولڈ کمپنی کے سی ای او مارک برسٹو کے مطابق ''ریکوڈک منصوبے کے ابتدائی طور پر 45 سال تک چلنے کی توقع ہے لیکن اس کے 100 سال تک بڑھنے کے امکانات موجود ہیں''
یہ منصوبہ تکمیل پر 8000 افراد کو روزگارمہیا کرے گا اورپیداوار کے مرحلے کے آغاز میں 4,000 طویل المدتی ملازمتوں کے مواقع پیدا کرے گا،ریکو ڈک پاکستان کی توانائی کی ضروریات میں اضافہ کرے گا اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرے گا
اپنے تانبے کے وسائل کو ترقی دے کر، پاکستان فوسل فیول پر اپنا انحصار کم کرے گا جس سے معیشت کو فائدہ پہنچے گا
ریکو ڈک کے منصوبے سےبلوچستان کے لوگوں کی سماجی اور اقتصادی زندگی میں تبدیلی آئے گی اس حوا لے سے ہُمائی، ڈربن چاہ، نو کنڈی اور نوکچا ہ میں چار بنیادی اسکول قائم کیے جا چکے ہیں
بیرک گولڈ کمپنی کےسی ای او کے مطابق کمپنی پرائمری تعلیم کےساتھ ساتھ ووکیشنل ٹریننگ سکول بھی بنا رہی ہے،ریکوڈک بلوچستان کے لیے اپنی معیشت اور معاشرے کو تبدیل کرنے کا سنہری موقع ہے۔
ریکوڈک منصوبے کے تحت انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک (IHHN) کے ساتھ شراکت کے بعد،ضلع چاغی میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کا آغاز کر چکا ہے
ہمائی اور نو کنڈی میں کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جبکہ چھوٹی بستیوں کے لیےایک موبائل ہیلتھ یونٹ بھی قائم کیا گیا ہے۔
ریکوڈک منصوبے کے تحت صاف پانی کے پلانٹس ہومائی، مشکی چہ اور نوک چہ گاؤں میں نصب کیے گئے ہیں اور مزید ٹریٹمنٹس پلانٹس کی تنصیب کے لیے منصوبے جاری ہیں
یہ منصوبہ بلوچستان کو ایک خوشحال اور پرامن صوبہ بنانےکی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے جو پاکستان کی ترقی اور استحکام میں مثبت کردار اداکرے گا
ریکو ڈک نہ صرف بلوچستان کی معیشت بلکہ پورے پاکستان کی اقتصادی ترقی کا اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔