کوئٹہ میں 28 سالہ خاتون میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی، خاتون کو آئسولیشن وارڈ میں دخل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پھر کانگو کے وار میں شدت آگئی ، 28 سالہ مریضہ کو فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ہسپتال میں داخل کروادیا گیاہے ، خاتون کا تعلق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن سے ہے ۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کے ٹیسٹ کی رپورٹ میں کانگو کی تصدیق ہوگئی،،مریضہ کو آئسولیشن وارڈ میں داخل کردیا گیا، ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت ڈاکٹر آمین خان مندو خیل کے مطابق بلوچستان میں کانگو سے متاثرہ افراد کی تعداد 34 ہوگئی کانگو سے 1 مشتبہ مریضہ سمیت 9 افراد جاں بحق ہوئے۔