لبنانی مسلح تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کاکہنا ہے کہ سرائیل نے الیکٹرانک ڈیوائس دھماکے کرکے تمام حدیں پار کردی ہیں۔
بیروت میں لبنانی مسلح تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اپنے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو دنوں میں جو قومی یکجہتی نظر آئی یہ خوش آئند ہے، لبنان کے ڈاکٹروں اور خون کا عطیہ دینے والوں کے شکر گزار ہیں۔
لبنانی مسلح تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کاکہنا ہے کہ گزشتہ دو دنوں کے واقعات نے مجھے بولنے پر مجبور کیا ہے، اسرائیل نے الیکٹرانک ڈیوائس دھماکے کر کے تمام حدیں پار کر دی ہیں ۔
کارکنوں سے ویڈیو خطاب میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ کا کہنا تھا اسرائیلی سائبر اٹیک قتل عام کی کوشش ہے، اسرائیلی نے4 ہزارو افراد کو قتل کرنے کی کوشش کی ہےاس اقدام کو اعلان جنگ کہا جاسکتا ہے۔
حسن نصر اللہ کا مزید کہنا تھا کہ جب تک غزہ جنگ ختم نہیں ہوتی لبنان کا محاذ گرم رہےگا، کسی بھی صورتحال میں غزہ کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ہم ہر قسم کی جنگ کے لیے بالکل تیار ہیں۔
عرب میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر خطاب ویڈیو لنک کے ذریعے نشر ہوا ہے۔