آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا ) نے ستمبر کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کر دی۔
اوگرا کی جانب سے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کرتے ہوئے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.15 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 12.92 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ستمبر کیلئے سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت میں 0.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی ہوئی اور سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی قیمت11.75 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔