پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔
ممتاز مصطفی پارلیمنٹ لاجز میں مقیم تھے ،ہارٹ اٹیک کی وجہ سے خالق حقیقی سے جا ملے، ممتاز مصطفی کا تعلق رحیم یار خان سے تھا۔ ترجمان قومی اسمبلی نے بھی ممتاز مصطفی کے انتقال کی تصدیق کردی۔ ایم این اے کے انتقال کی وجہ سے آج قومی اسمبلی اجلاس بغیر کاروائی ملتوی کردیا جائے گا۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ایم این اے ممتاز مصطفیٰ کے انتقال پر ممتاز مصطفی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ ممتاز مصطفیٰ کی اچانک موت کا سن کر دلی افسوس ہوا، ممتاز مصطفیٰ کی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔