بھارتی ریاست کیرالہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مٹی کا تودہ ضلع وایناڈ میں 30 جولائی کو گرا ۔ جس نے پورے گاؤں کو ملیہ میٹ کردیا ۔ امدادی ٹیموں نے 300 لاشیں نکال لی ہیں۔ درجنوں افراد اب بھی مٹی کے تودے تلے دبے ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق 200 کے قریب لوگ تاحال لاپتہ ہیں۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ادھر بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بہار اور راجستھان سمیت 5 ریاستوں میں بارش کا امکان ہے ۔ رید الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔