درہ آدم خیل میں بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہوگیا۔ جس سے وہاں موجود 11 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق درہ آدم خیل اولڈ بازید خیل میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بارش کا پانی گھر کے تہہ خانے میں داخل ہونے سے 11 افراد ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق افراد میں 6 بچے اور 3 خواتین شامل ہیں، تمام افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں۔
ریسیکو ترجمان کے مطابق افسوسناک واقعے میں ایک 10 سالہ بچی لاپتہ ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔