مسقط امام بارگہ میں شہید ہونے والے پاکستانی سلمان نواز کی میت وطن پہنچا دی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مسقط عمان میں شہید ہونےوالے4 پاکستانیوں میں سلمان نواز کا تعلق وزیرآباد سے ہے ، سلمان نواز کی میت وطن پہنچا دی گئی ، نماز جنازہ جعفریہ کالونی قبرستان احمد نگر روڈ میں رات 10:30 بجے ادا کی جائیگی، سلمان نواز کے اہل خانہ نظام آباد ریلوے لائن محلہ کے رہائشی ہیں ۔
چچا نے بتایا کہ سلمان نواز دو ماہ قبل مسقط ملازمت کے لیے گیا تھا ، سلمان نواز نجی کمپنی میں فورمین کی حیثیت سے کام کرتا تھا بچے کی شہادت پر فخر لیکن بچھڑجانے کا صدمہ بھی ہے۔بھائی کا کہناتھا کہ سلمان نواز وادی کبیر مسقط امام بارگاہ علی بن ابی طالب میں دہشت گردی کا نشانہ بنا،سلمان نواز اپنے بھتیجوں اور بھابھی کے ہمراہ مجلس سننے امام بارگاہ گیا تھا،
مسقط عمان میں شہید ہونے والے دیگر تین پاکستانیوں میں غلام عباس ،حسن عباس اور قیصر عباس نامی نوجوان شامل ہیں۔