مودی کی کرپشن اور ہیرا پھیری کے قصے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ بھارتی افسران کا سرکاری خزانے میں 45 کروڑ کا غبن سامنے آگیا۔
مودی کی کرپٹ فطرت نے بھارت کے اہم سرکاری اداروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، کرپٹ مودی سرکار کے زیر سایہ کام کرنے والے بھارتی افسران بھی مودی کی روش پر چل پڑے، بھارتی افسران آمدن سے زائد اثاثے بنانے میں ملوث نکلے۔
کرناٹک میں خفیہ اطلاعات ملنے کے بعد مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے جن سے کرپٹ افسران بے نقاب ہو گئے،کرناٹک میں چھاپوں کے دوران 11 افسران کے اثاثوں کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، چھاپوں کے دوران 11 افسران سے 45 کروڑ روپے برآمد کیے گئے جو ان کی آمدن سے زائد اثاثوں میں شمار ہوتے ہیں۔
بھارت کے 9 اضلاع میں آمدن سے زائد اثاثوں کی مد میں چھاپے مارے گئے اور کروڑوں کا غبن سامنے آ گیا، اس سے قبل مودی کے اڈانی نامی بینک کی کرپشن کی داستان عالمی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
واضح رہے جنوری 2023 میں امریکی ریسرچ سینٹر ہنڈن برگ نے اڈانی اور مودی کے گٹھ جوڑ کی چشم کشا رپورٹ شواہد کے ساتھ پیش کی تھی کیا، بھارتی قانون آمدن سے زائد اثاثے بنانے والے کرپٹ افسران کو قرار واقعی سزا دے گا یا مجرمان کی پشت پناہی کرے گا؟۔